مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے صمود فلوٹیلا میں شامل کشتیوں نے جنوبی اٹلی کے جزیرہ سیسیل سے غزہ کی طرف حرکت کا آغاز کر دیا ہے۔
صمود فلوٹیلا کے منتظمین کے مطابق 23 کشتیوں میں سے 13ویں کشتی تونس سے روانہ ہوئی، جو عالمی سطح پر سرگرم امدادی بیڑے کا حصہ ہے۔ یہ بیڑا 18 سال سے جاری صہیونی محاصرے کو توڑنے کے لیے مدد فراہم کرے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بیڑے میں تقریبا 50 کشتیوں نے اتوار سے نوار غزہ کی طرف سفر شروع کیا، جن کی روانگی تونس، اٹلی، یونان اور لیبیا کے بندرگاہوں سے ہوئی۔ اس کے علاوہ کچھ کشتیوں نے اسپین کے بندرگاہ بارسلونا سے بھی روانگی کی۔
کشتیوں کا قافلہ امدادی سامان، طبی امداد اور 40 سے زائد ممالک کے کارکنان لے کر روانہ ہوا ہے۔ صمود فلوٹیلا کا مقصد غزہ کی طرف عالمی توجہ مبذول کرانا اور محاصرے سے متاثرہ عوام کو مدد پہنچانا ہے۔
آپ کا تبصرہ